اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل کا ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال کادورہ

منگل 24 جنوری 2017 22:21

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)لنڈیکوتل کے نئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کا دورہ کیا چارج لینے کے بعد عوامی شکایات پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیسن سٹور اور دستیاب میڈیسن کا جائزہ لیا اور اوپی ڈی پرچے چیک کئے اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زرعالم شنواری سے ہسپتال کے اندر تمام مسائل پر بات چیت کی اور خصوصاً لیبرروم میں مریضو ں کے ساتھ ظلم اور زیادتی پر خصوصی بات چیت کی ایم ایس زرعالم شنواری نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد کو بتا یا کہ لیبرروم میں مریضوں کو مفت میڈیسن اور ڈیلیوری کیٹس مہیا کرتے ہیں اور 25روپے فیس مقرر کی گئی ہیں اگر کسی مریض کو باہر سے میڈیسن تجویز کی گئی یا 25روپے سے زیادہ وصول کئے گئے یا ڈیمانڈ کی گئی تو اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیا زمحمد نے بتا یا کہ ایم ایس کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کر نے کی کوشش کر ینگے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضو ں کیلئے آسانی پیدا کر ینگے اور خصوصاً لیبرروم میں مریضوں کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور زیادتی بر داشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر ایکسیئن واپڈا سے بات کر ینگے اور ہسپتال مسائل حل کر نے میں پولیٹیکل انتظامیہ خصوصی دلچسپی لے کر حل کر ینگی دورے کے موقع اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے ساتھ تحصیلدار ارشاد خان مہمند بھی موجود تھے۔