عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد تحریک انصاف میں شامل

منگل 24 جنوری 2017 23:35

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد تحریک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات یو ایس اے عبد الله عابد نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے موصوف کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ انہوںنے تحریک انصاف میں شامل ہو کر درست فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ایک جمہوری ، سیاسی پارٹی ہے جس نے ذاتی مفادات پر مبنی روایتی طرز سیاست کو دفن کیا ہے اور قومی مفاد میں عوامی خدمت پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے۔تحریک انصاف عبد الله عابد کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اُنہیں تبدیلی کے عمل میں کردار ادا کرنے کابھر پور موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :