صحرائے صحارا میں کبھی آج کےمقابلے میں 10 گنا زیادہ بارش ہوتی تھی
منگل 24 جنوری 2017 22:32
صحرائے صحارا دنیا کا سب سے بڑا گرم ریگستان ہے. آج سے تقریبا 5،000 سے 11،000 سال پہلے یہ پورا علاقہ سرسبز و شاداب تھا۔اس وقت یہاں آج کےمقابلے میں 10 گنا زیادہ بارش ہوتی تھی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اس دور میں یہاں کےرہنے والوں کی زندگی کا انحصار شکار اور یہاں موجود درختوں پرتھا۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کی جیسیکا ٹرنی ، جو اس تحقیق کی اہم مصنفہ بھی ہیں ، نے بتایا کہ اپنے سرسبز دور میں یہ صحرا آج کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ گیلا تھا۔
اگرچہ کچھ عرصہ پہلے بھی صحرائے صحارا کے سرسبز و شاداب ہونے کا پتا چلایا جا چکا ہے لیکن اب پہلی بار اس پورے علاقے کے گزشتہ 25ہزار سالوں کے دوران ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
آثار قدیمہ کے شواہد بتاتے ہیں کہ سرسبز صحارا میں 8 ہزار سال پہلے ایک ہزار سال کا ایسا دور بھی آیا جب صحرا کی خشک سالی کے باعث لوگ یہاں سے نقل مکانی کر گئے۔
صحارا میں ماضی میں کتنے حصے میں پانی موجود تھا ، اس کے لیے کوئی ٹھوس شواہد پہلےموجود نہیں تھے۔ سائنسدان کسی بھی جگہ پر موجود قدیم جھیلوں سے وہاں کے ماضی کےماحول کا پتا چلا سکتے ہیں۔ صحارا میں موجود جھیلیں بہت پہلے خشک ہوگئی تھیں اور اُن کی باقیات کو ہوا اڑا لے گئی تھی ۔ اسی وجہ سےجیسکا اور اس کی ٹیم نے مغربی افریقا میں چار الگ جگہوں پر سمندر ی تلچھٹوں (sediments) کا مطالعہ کیا۔ اس سے نہ صرف انہیں اس دور میں صحارا میں ہونے والی بارشوں کا، بلکہ سرسبز صحارا کے علاقے کے بارے میں اور بھی ٹھوس اعداد و شمار ملے ہیں۔
یہ تحقیق سائنس ایڈوانس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.