پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، راحت ملک شاپ، الخیر کھڈا ریسٹورنٹ،سمیت متعدد کو جرمانے
جرمانے لائسنس کی عدم موجودگی، ناقص صفائی اور حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے
بدھ 25 جنوری 2017 19:26
(جاری ہے)
الخیرکھڈا چکن اینڈ بش کارنر کو ٹوٹے فریزرزاور اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے پر 1500روپے جرمانہ اورفوڈ اتھارٹی لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔
حکیم والا بازار میں خاور بٹ ملک شاپ کو نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ٹوٹے پھوٹے فریزرز اور کھلی گندی نالیوں کی وجہ سے 3500روپے جرمانہ عائد کیا۔ حکیم والا بازار میں رحمت بسم اللہ نان شاپ کو پانی کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے ، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔کالج روڈ باغبانپورہ میں غوثِ اعظم نان چنے کو ناقص جسمانی صفائی ہونے،نکاسی آب کی ابتر صورتحال،نیلے ڈرمز کے استعمال،کھلی ہوئی نالیوں اور فالتو سامان کی موجودگی پر 4500 روپے جرمانہ،ٹیکسالی گیٹ میں واقع سن شائن بیکری کو بہتری اور لائسنس بنوانے کے احکامات اور بیکری کی تمام اشیاء پر سرنامے لگانے کی ہدایت جاری کی۔ٹیکسالی گیٹ میں علی ہجویری نان شاپ کو ناقص جسمانی صورتحال،کھلی ہوئی نالیوں اور تیاری کے کمرے میں تمباکو نوشی پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔نشتر ٹائون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بٹ ہوٹل کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کی بھرمار،زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اورکھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 6ہزار اور حاجی ہوٹل کو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، ٹوٹے فریزرز اور کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔مغل پورہ روڈ پر مہر ٹریڈرز،صابر سٹور، خواجہ سویٹس، اللہ توکل ہول سیلر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.