ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم سرکل کی کار روائی، غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج ک

بر آمد، 4ملزمان گرفتار ، 11گیٹ وے ایکسچینج برآمد

بدھ 25 جنوری 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای) پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے گلشن پارک کے بالمقابل منصورہ کے علاقہ سے گیٹ وے ایکسچینج کے غیر قانونی دھندے کے ذریعے حکومتی خزانہ کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے والی4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11گیٹ وے ایکسچینج برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ سائبر کرائم سرکل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ گیٹ وے ایکسچینج کا غیر قانونی دھندہ کررہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 147گلشن پارک بالمقابل منصورہ چھاپہ مار کر گیٹ وے جن میں3، 32پورٹس،6، 16پورٹس اور2گیٹ وی8پورٹس 6لیپ ٹاپ، 200سے زائد مختلف سمز،12انٹرنیٹ، 4جی ڈیوائس راوئرز اور سوئچز برآمد کرکی4ملزمان عثمان، اقبال افضل، حافظ عمر اور حافظ فیض کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :