بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی میں تیزر فتار کار الٹنے سے دو خواتین سمیت 6 افرا دجاں بحق ،3 شدید زخمی

بدھ 25 جنوری 2017 23:36

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی میں تیزر فتار کار الٹنے سے دو خواتین سمیت چھ افرا دجاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق بدھ کے روز شیرانی کے نزدیک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر ایک تیز رفتار کار الٹنے سے چھ افراد سراج الدین، حاجی خدائے داد ، خیر محمد‘ مسماة فریدہ، مسماة عالم بی بی اور ایک بچی جاں بحق جبکہ محمد یوسف ، احمد الدین ا ور آصفہ شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے جبکہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے متعلقہ حکام کا ہدایات جاری کر دیں۔

متعلقہ عنوان :