قومی اسمبلی کا اجلاس:(ن)لیگی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی
ارکان نے ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں سے بارش کردی،اسپیکرنے اجلاس کی کاروائی 15منٹ کیلئے روک دی،شاہ محمودقریشی کی اشتعال انگیزتقریرپرمیاں عبدالمنان کے پی ٹی آئی پرجملے،مرادسعید اورشہریارنےشاہد خاقان عباسی سے ہاتھا پائی کی۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 جنوری 2017 19:31
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) :قومی اسمبلی کے اجلاس میں نون لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی،ارکان نے ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں سے بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعداسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی 15منٹ کیلئے ملتوی کردی۔جبکہ سکیورٹی اہلکارایک ارکان کے درمیان معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کرتے رہے۔
ہاتھا پائی میں خواتین ارکان اسمبلی بھی پیش پیش رہیں۔ واضح رہے ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کی اشتعال انگیزتقریرکے باعث حکومتی ارکان مشتعل ہوئے۔حکومتی رکن میاں عبدالمنان نے مشتعل ہوکر پی ٹی آئی کے ارکان پرجملے کسے گئے،اسی طرح پھر وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی جب نوید قمر کی کرسی کے پاس بات کرنے آئے تو پی ٹی آئی رکن شہریارآفریدی نے بدتمیزی کی ،اسی دوران پی ٹی آئی ارکان شہریارآفریدی اور مرادسعید نے شاہد خاقان عباسی پرجھپٹ پڑے اور ہاتھا پائی شروع کردی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.