تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں گھونسوں اور مکوں کی جنگ چھیڑنے کے بعد اپنی پارٹی عہدوں کی جنگ چھیڑدی
چیئرمین سمیت پارٹی کے تین بڑے عہدیداروں کا تعلق پنجاب سے ہے اس لئے مرکزی صدر کا عہدہ کے پی کے عہدیدار کے پاس ہونا چاہیے ‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مرکزی صدارت کا عہدہ مانگ لیا عہدہ نہ ملنے پرآئندہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کرونگا‘ پرویز خٹک کی دھمکی
جمعرات 26 جنوری 2017 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں گھونسوں اور مکوں کی جنگ چھیڑنے کے بعد اپنی پارٹی عہدوں کی جنگ چھیڑدی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مرکزی صدارت کا عہدہ مانگ لیا ،عہدہ نہ ملنے کی صورت میں دھمکی دے دی کہ وہ آئندہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے ،انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ چیئرمین سمیت پارٹی کے تین بڑے عہدیداروں کا تعلق پنجاب سے ہے اس لئے مرکزی صدر کا عہدہ کے پی کے عہدیدار کے پاس ہونا چاہیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں عہدوں کی نئی جنگ چھڑ گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مرکزی صدارت کا عہدہ مانگ لیااور عہدہ نہ ملنے کی صورت میں دھمکی دے دی کہ وہ آئندہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
پرویز خٹک نے اعتراض اٹھایا کہ چیئرمین ،وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کا عہدہ پنجاب کے امیدواروں کے پاس ہے اوریہی تین بڑے عہدیدار ہیں اس لئے مرکزی صدارت کا عہدہ خیبرپختونخوا کے پاس ہونا چاہیے ۔
پرویز خٹک نے پارٹی کی مرکزی صدارت کا مطالبہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے رضا کارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں خاموش رہے ۔عمران خان نے یہ معاملہ آئندہ اجلاس تک کے لئے ٹال دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.