گرین کارڈ ہولڈرز اور امریکا کا ویزا رکھنے کے باوجود دنیا کے کئی ممالک میں امریکا کی پروازوں پر سوار ہونے سے کئی افراد کو روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 20:17

گرین کارڈ ہولڈرز اور امریکا کا ویزا رکھنے کے باوجود دنیا کے کئی ممالک ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) گرین کارڈ ہولڈرز اور امریکا کا ویزا رکھنے کے باوجود دنیا کے کئی ممالک میں امریکا کی پروازوں پر سوار ہونے سے کئی افراد کو روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ روز قبل 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس پابندی پر فوری عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی باعث ان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرین کارڈ ہولڈرز اور امریکا کا ویزا رکھنے کے باوجود دنیا کے کئی ممالک میں امریکا کی پروازوں پر سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :