ایران میزائل تجربہ، ’امریکہ کئی آپشنز پر غور کر رہا ہے‘مائیکل فلن

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی نے ایران کے حالیہ میزائل تجربے کے حوالے سے ایرانی حکومت پر ’نقصان دہ اقدامات‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکل فلن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تفصیلات دیے بغیر کہا کہ ’ہم آج سے سرکاری طور پر ایران کو نوٹس دے رہے ہیں۔

‘اس سے قبل امریکی حکومت ایران کے میزائل تجربے کو ناقابلِ قبول قرار دے چکی ہے۔تاہم مائیکل فلن نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ’نوٹس دینے‘ کا مطلب کیا ہے اور ’نوٹس دینے‘ کی وجہ کیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کر رہی ہے جن میں معاشی اقدامات اور خطے میں ایران کے حریفوں سے مدد لینا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :