داعش کا حملہ، شامی فوج کے چودہ اہلکار ہلاک

جمعرات فروری 20:17

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) شام میں سرگرم داعش کے جنگجوؤں نے دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ایئر پورٹ پر حملہ کرتے ہوئے چودہ شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ان جہادیوں نے اتوار کے روز شامی فوج کے کنٹرول والے اس علاقے پر حملہ کیا تھا۔ آبزرویٹری کے مطابق ان جنگجوؤں نے وقتی طور پر السین ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا۔ السین ایئر پورٹ دمشق سے ستر کلو میٹر دور واقع ہے، جو حکومتی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :