میئر کراچی وسیم اختر نے واٹر کمیشن کو شہر کی مشکلات سے آگاہ کردیا، اختیارات کے بغیر کام کرنے میں دشواریوں کا رونا رویا
واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے محکموں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ واٹر کمیشن کا شہر سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس ختم کرنے اور ریتی بجری کی چوری سے متعلق رپورٹ کمیشن میں پیش کرنے کا حکم
جمعرات 2 فروری 2017 21:05
(جاری ہے)
میئر کراچی نے اپنے بیان میں کہا کہ قرارداد کے متن کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 کی رو سے مکمل اختیارات نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،شہر میں کثیر المنزلہ عمارتیں بغیر کسی منصوبہ بندی کے تعمیر کی جارہی ہیں۔
جس سے فراہمی اور نکاسی آب کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔آئین کے تحت اختیارات نہ ہونے سے شہر چلانا دشوار ہوچکا۔وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں واٹرمافیا بے حد مضبوط اور لوگ پانی سے محروم ہیں، یہاں سے پیسے کمائے گئے لیکن لگائے نہیں گئے۔معروف صنعت کار زبیر موتی والا نے کمیشن کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ جو پانی ٹریٹمنٹ کرکے سمندر میں پھینکا جا رہا ہے وہ بھی معیار کے مطابق نہیں ہوتا ، صرف میونسپل ویسٹ علیحدہ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔سائٹ کی صنعت کو 45 ملین گیلن یومیہ پانی کی ضرورت ہے،لیکن واٹر بورڈ ہمیں 12 ملین گیلن یومیہ پانی دے رہا ہے ،ہم 35 ملین گیلن سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔کمیشن نے اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے دی جانے والی مزید 40 ایکڑ زمین کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔کمیشن نے ڈی آئی جی ویسٹ کو حکم دیاکہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کریں۔انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ کو ریتی بجری چوری کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر واٹر بورڈ عملہ اس کام میں ملوث ہو تو اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔کمیشن کی مزید کارروائی جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.