آصف علی اوربلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سعید حسن ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 2 فروری 2017 23:36

آصف علی اوربلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سعید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل ملک سعید حسن خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ملک سعید حسن کی ملک اور قانون کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ملک سعید حسن جو لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف فرضی اور تصوراتی مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں چلانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پارٹی کے رہنما?ں نے کہا کہ ملک سعید حسن ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے جو وکلائ برادری کی طرف سے خراج تحسین تھا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک سعید حسن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :