حالیہ بارش سے چنے کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ، فصل کی نشوونما بہتر ہورہی ہیے،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید

جمعہ 3 فروری 2017 17:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) محکمہ زراعت توسیع نے چنے کی فصل کی فروری کے پہلے پندھڑوارے میں بہتر نگہداشت کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی حکمت عملی وضع کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ حالیہ بارش سے چنے کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے فصل کی نشوونما بہتر ہورہی ہے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ بارش کے باعث جڑی بوٹیوں کی نشوونما بھی تیزی سے ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کوپیازی،باتھو،کرنڈ،لیہلی،رستا پھلائی وغیرہ کے نقصانات سے بچانے کے لئے گو ڈی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل پر امریکن سنڈی اوردیمک کا حملہ بھی ہوسکتا ہے جس کا کنٹرول محکمہ زراعت (توسیع) کے عملہ کے مشورہ سے کیا جائے جبکہ بیج کے لئے فصل ابھی سے مخصوص کریں۔اگلے سال کے بیج کے لئے جڑی بوٹیوں سے پاک صحت مندفصل کا انتخاب کریں اور فصل کی برداشت سے پہلے اسے غیر اقسام اوربیماری سے متاثرہ پودوں سے ضرور صاف کرلیں۔انہو نے چنے کی فصل کے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ موسمی پیش گوئی کو بھی مدنظرکھیں۔

متعلقہ عنوان :