امتحانی سیزن شروع، اساتذہ سے مردم شماری سمیت غیر نصابی ڈیوٹیاں نہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے فیصلہ کیا گیا،محکمہ تعلیم /مردم شماری کن سے کرائی جائیگی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

ہفتہ 4 فروری 2017 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) فروری، مارچ اور اپریل کو امتحانی سیزن ڈیکلیئر کردیا گیا، امتحانی سیزن میں کسی بھی ٹیچر سے غیرنصابی ڈیوٹیاں نہیں لی جائیں گی، محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو اساتذہ سے مردم شماری سمیت غیرنصابی ڈیوٹیاں نہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں اساتذہ سے مردم شماری کی ڈیوٹیاں نہ لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے لئے اساتذہ کی 6فروری سے شروع ہونے والی ٹریننگ کرادی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مصروف ترین امتحانی شیڈول کے باعث اساتذہ سے غیرنصابی ڈیوٹیاں نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مردم شماری کن سے کرائی جائے گی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم فروری سے اپریل تک امتحانی سیزن میں اساتذہ سے غیرنصابی ڈیوٹیاں نہ لی جائیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اساتذہ سے ڈیوٹیاں نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :