اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں وفد کا بلیو ایریا مارکیٹ کا دورہ
سی ڈی اے انڈر پاس اور پارکنگ سمیت بلیو ایریا کے تمام مسائل حل کرنے پر توجہ دے ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
پیر 6 فروری 2017 18:55
(جاری ہے)
میٹرو بس ٹریک کی تعمیر کے دوران بلیو ایریا میں انڈر پاس کی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس وجہ سے تاجر برادری سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارکنگ میسر نہ ہونے کی وجہ سے بھی گاہکوں نے مارکیٹ کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے لہذا انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈر پاس اور پارکنگ سمیت بلیو ایریا کے تمام مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ فیڈریشن کے سابق صدر عبدالرئوف اور چیئرمین فائونڈر گروپ خالد جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک جمہوری عمل سے الیکشن میں ان کے گروپ کو کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا کی نومنتخب یونین کواسلام آباد چیمبر آف کامرس کا مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ اس شاندار انتخاب پر مارکیٹ کے ووٹز بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بلیو ایریا کے نومنتخب صدر یوسف راجپوت اور چیئرمین صغیر احمد ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شکر گزار ہیںکہ الیکشن میں چیمبر بالکل غیر جانبدار رہا اور مارکیٹ کے دکانداروں نے ہمیں خدمت کا موقع دیا۔ ہمارا تعاون چیمبر کے ساتھ ہے اور امید ہے کہ ہمارے مسائل حل کرانے میں چیمبر بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیو ایریا پاکستان کا سب سے بڑا بزنس ٹریک ہے لیکن بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ انشاء اللہ کھویا ہوا تشخص بحال کرائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینٹر ملک سہیل حسین ، جنرل سیکرٹری راجہ حسن اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.