پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے، اس انڈسٹری میں بہتری اور ترقی کیلئے سب سے اہم محفوظ فضائی آپریشنز ہیں ، اس طرح کے فورم سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں ، فلائیٹ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اس میں بہترین نتائج کے لیے ہر سطح پر لوگوں کی غیر مصالحانہ تربیت کرنا ہو گی
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا ’’پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب
پیر 6 فروری 2017 21:30
(جاری ہے)
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیر مارشل ریٹائرڈ سلیم ارشد ، صدر رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی پاکستان نے بھی اس سیمنار میں شرکت کی۔
ائیر مارشل مجاہد انور خان ، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (سپورٹ) نے افتتاحی خطاب میں اس سیمینار کے چیدہ چیدہ نکات کو بیان کیا۔ پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ، ایوی ایشن انڈسٹری کے نمایاں افراد اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی اس سیمینار میں شرکت کی۔ اس سیمینار میں شرکاء نے ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ -’’ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے۔ اس انڈسٹری میں بہتری اور ترقی کے لیے سب سے اہم محفوظ فضائی آپریشنز ہیں۔ اور اس طرح کے فورم سے ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ فلائیٹ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اس میں بہترین نتائج کے لیے ہر سطح پر لوگوں کی غیر مصالحانہ تربیت کرنا ہو گی۔اس سیمنار میں شرکاء نے ائیر سیفٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جن میں سب سے پہلے کیپٹن محسن اوصاف نے Aviation safety in Pakistan in comparison with other countriesکے موضوع پر گفتگو کی اورNeed for regional aircraft accident investigation organization in South Asiaکے موضوع پر سید نسیم احمد نے روشنی ڈالی۔ لقمان رشید نے "Aviation safety culture with analytical comparison to major airline operators". کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) شوکت ابراہیم نیFlight data monitoring as a part of accident prevention programmeکے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سکواڈرن لیڈر فہد مسعود نے Aviation accidents and their investigation processپر ایک معلوماتی گفتگو کی جبکہ آخر میں سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) نوشاد انجم نے Invisible gaps in aviation safetyکے موضوع پر اظہار خیال کیا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.