وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹریٹ ملازمین کے منجمد شدہ 30فیصد الائونس کو بحال کر دیا
صوبائی کابینہ اجلاس میں تعلیمی بجٹ میں سالانہ 16فیصد اضافے، پرائمری کی سطح پر ناظرہ اور چھٹی سے 12ویں جماعت تک باترجمہ قرآن پڑھانے کی بھی منظوری
پیر 6 فروری 2017 23:27
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے مردم شماری کے نتائج صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ اس سلسلے میں صوبوں کو اعتماد میں لیا جاسکے ۔
وزیر اعلیٰ نے اس مقصد کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اساتذہ کی ترقی کو ان کی کارکردگی سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ اس طرح انہوں نے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے صوبے میں بند سکولوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پرائمری سکولوں میں انگریزی کی تدریس کو موثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ غریبوں کے بچے امیروں کے بچوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے اور اس طرح صوبے میں حقیقی تبدیلی آ سکے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے زیر تعمیر اور مکمل ہونے والے سکولوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں تعلیمی بجٹ میں سالانہ 16% اضافہ کرنے اور تعلیمی بجٹ میں کمی نہ کرنے کی تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پرائمری سکولوں میں خواتین معلمات کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پرائمری کی سطح پر ناظرہ قرآن اور چھٹی جماعت سے 12ویں تک ترجمہ قرآن پڑھانے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح خیبر پختونخوا مفت تعلیم برائے پرائمری ،ثانوی اور ایلیمنٹری بل 2017کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے خیبر پختونخوا فارسٹ ڈویلپمنٹ فنڈ رولز 2006اور والنٹ پالیسی میں ترامیم کی منظوری دی۔اجلاس میں سونامی پراجیکٹ کے تحت شجرکاری کے بارے میں اراکین صوبائی اسمبلی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں عمارتی لکڑی کی فروخت تیز کرنے کا حکم دیا اسی طرح حیات آباد صنعتی بستی میں خالی پلاٹس کی کمرشلائزیشن کیلئے بھی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.