علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 2 مئی 2024 17:23

علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے کیس کی سماعت کی تفتیشی افسر اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل صفائی عدالت پیش نہ ہوسکے،ملزم کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ کیاجاسکا۔عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔