اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
یہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے،وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا،سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسمنٹ اور فیک نیوز کے حوالے سے ایک مہم دیکھنے میں آئی،آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ کا خاتمہ ضروری ہے، ڈیجیٹل رائٹس کو سمجھنے کے لئے عوام کو آگاہی دینا ہوگی، وزیر اطلاعات
جمعرات 2 مئی 2024 17:14
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سعودی وزراء کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ دو دن جاری رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دو دن میں سعودی عرب کے وزراء اور اہم شخصیات سے 12 اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام افراد نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے دو ملاقاتیں ہوئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عید کے فوری بعد سعودی وزیر خزانہ اپنے متعلقہ وزراء کے ساتھ پاکستان آئے اور یہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اگلے چند روز میں سعودی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ سعودی ولی عہد کی ہدایت پر سعودی وزراء نے پاکستان کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا، پاک سعودی تعلقات کے اندر ایک نیا آغاز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کے تاریخی دورہ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،یہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے،وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسمنٹ اور فیک نیوز کے حوالے سے ایک مہم دیکھنے میں آئی۔ انہوںنے کہاکہ ایسی مہمات کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دی جائیں،آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ کا خاتمہ ضروری ہے، آن لائن ہراسمنٹ کے تدارک کے لئے عوام مخصوص اتھارٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے اس وقت کوئی قانون موجود نہیں، ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری ہیں، ڈیجیٹل رائٹس کو سمجھنے کے لئے عوام کو آگاہی دینا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.