وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبائی سطح پر اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل کی تجویز سے اتفاق
تمام مسالک کے علماء کی مشاورت سے پورے نصاب پر نظر ثانی کی جائے گی،پرویز خٹک
منگل 7 فروری 2017 22:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور تعلیمی نصاب کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں پہلی بار متحدہ علماء بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ صوبے میں سود اور رشوت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔ پرائمری تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے بارھوویں تک ترجمہ قرآن اور عقیدہ ختم نبوت پر مضمون شامل نصاب کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے نصاب تعلیم کی اصلاح کیلئے علماء کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے مطابق اسلامی تعلیمات و اقدار کے فروغ، رشوت و سود کے خاتمے اور نصاب کو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ سودی نظام اور رشوت نے غریب کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس لعنت کا نام و نشان ختم کرنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ یہ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے سود اور رشوت کے خاتمے کیلئے باضابطہ قانون پاس کیا ہے کیونکہ یہ معاشرے کی ضرورت اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اب سود خور کو گرفتار کیا جائے گا۔ علماء ہماری رہنمائی کریں ہم ایسے کام روکیں گے جو دین کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 31(2) پر بھی آج تک عمل نہ ہو سکا جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ہم نے اپنے بچوں کی تعلیمی بنیاد مضبوط بنانی ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کی تربیت کرنی ہے۔انصا ف پر مبنی معاشرہ ہماری منزل ہے بچوں کو دینی تربیت اور کردار سازی کیلئے دینی علوم سے روشناس کرانا ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ دینی علوم سے دوری نے ہماری پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کیا ہے ۔ انفرادی اور اجتماعی کردار کی داغ بیل ڈال کر اور شعوری و فکری تربیت دے کر نوجوان نسل کو اجتماعی ذمہ داری سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے تیار کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر علماء کی کمیٹی بنائی جو ہر مسلک کے دو ممبران پر مبنی ہو گی ۔ کمیٹی محکمہ تعلیم اور اوقاف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی تاکہ پورے سلیبس کو اسلامی سانچے میں ڈھالا جا سکے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نہ صرف سفارشات کا خیر مقد م کرے گی بلکہ اس کو دینی فریضہ سمجھ کر سلیبس کا حصہ بنائے گی ۔وزیراعلیٰ نے سکولوں میں ترجمہ قرآن پڑھانے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے طریق کار وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ طلباء کی عمر اور ذہنی استعداد کے لحاظ سے تقسیم کرکے پڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ پرائمری کی سطح پر ناظرہ قرآن اور چھٹی جماعت سے 12ویں تک ترجمہ قرآن لازمی پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علماء کی سفارشات کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لے جانے کا عندیہ دیا اور کہا کہ حکومت دین کے کاموں میں تعاون کرے گی ۔ علماء نے اس موقع پر دینی تعلیم کے فروغ اور سود و رشوت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے اقداما ت کو سراہا اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.