اسلام آباد کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے شجر کاری کے دورا ن تقریباً03 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،ْاجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد کی خوبصورتی اور ہریالی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ،ْشیخ انصر عزیز کا اجلاس سے خطاب
منگل 7 فروری 2017 23:12
(جاری ہے)
میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور ہریالی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ۔
شہر میں ترقیاتی کاموں کے دوران ماحول کے تحفظ پر بطور خاص توجہ دی جاتی ہے۔ شہر میں زور وشور سے جاری ترقیاتی کاموں کے باوجود شہر کی خوبصورتی اور ہریالی کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بطورِ خاص ہدایت کی کہ آئندہ شجر کاری کے دوران لگائے گئے نئے پودوں کی نشوونما کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجر کاری کے دوران مقامی انواع و اقسام کے پودوں کو ترجیح دی جائے۔جائزہ اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ موسمِ بہار 2017 کی شجر کاری کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے کیا جائیگا تقریب روز اینڈ یاسمین گارڈن ،شکر پڑیاں میں 09 فروری2017ء کو منعقد کی جائیگی۔ تقریب میں معاشرے کے تمام طبقوں کے افراد اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری ادارے، این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروںکے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو دورانِ اجلاس مزید بتایا گیا کہ ادارہ کی طرف سے سال میں دومرتبہ شجر کاری کی مہم منعقد کی جاتی ہے۔شجر کاری کی ان مہموں کا مقصد شہر کی ہریالی کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی توجہ اس مقصد کی طرف مبذول کروانا ہوتا ہے۔ اجلا س کے دوران مزید بتایا گیا کہ رواںسال موسمِ بہار کی شجر کاری کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے ،کھیل کے میدان ، پارکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سملی ڈیم کے اردگرد کے علاقے ،H-10 ،H-11 اور کشمیر ہائی وے پر خصوصی توجہ دی جائے گیمزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.