جدہ: نجی کمپنی میں کام کرنے والا کراچی کا رہائشی تین ماہ سے لاپتہ، اہلخانہ پریشان
بدھ 8 فروری 2017 09:11
جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،08فروری 2017)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری تین ماہ سے لاپتا ہے اور اب تک اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کا رہائشی محمد فیاض سعودی عرب میں مقیم ہے اور گزشتہ تین ماہ سے اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا جس کے سبب محمد فیاض کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لاپتا پاکستانی شہری سعودی عرب کے شہر جبل کے رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں مقیم تھا جہاں سے اس کا پاسپورٹ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ مل گیا ہے جس کے باعث مذکورہ شخص سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔
محمد فیاض کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ 19 نومبر 2016 سے ہمارا فیاض سے رابطہ نہیں ہو پا رہا اور ہم تین ماہ سے بھٹک رہے ہیں لیکن کوئی ہماری مدد نہیں کر رہا جب کہ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہری کو تلاش کرنے سے انکار کردیا اور کوئی ہماری مدد نہیں کررہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد فیاض حصول روزگار کے سلسلے میں کئی برس سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا ہے تاہم تین ماہ سے گمشدگی کی وجہ سے اہل خانہ کو شدید پریشان ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.