چینی بینک کا اورنج لائن ٹرین کیلئے 20ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 8 فروری 2017 21:00

چینی بینک کا اورنج لائن ٹرین کیلئے 20ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) چین کے سب سے بڑے انڈسٹریل و کمرشل بینک (آئی سی بی سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے پاکستان کو قلیل المدتی سرمایہ کاری کے تحت 20ملین ڈالرز فراہم کئے گئے ۔بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں فعال طریقہ سے مختلف منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے لاہور میں تعمیر کئے جانے والے 26کلومیٹرطویل ماس ٹرانزٹ منصوبہ اورنج لائن ٹرین کیلئے 20ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں ۔اورنج لائن ٹرین منصوبہ چینی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں میٹرو گاڑیاں اور الیکٹرومکینکل سسٹم بھی چین کا ہی استعمال کیا جائے گا ۔ بینک اس سے قبل دائود ونڈ فارم منصوبہ کیلئے 25ملین ڈالر دسمبر2015میں بطور قرض فراہم کر چکا ہے جبکہ اس کے علاوہ 49.5میگاواٹ صلاحیت کے حامل سچل ونڈ فارم کیلئے بھی 100ملین ڈالرز برآمدی کریڈٹ کے طور پر جاری کئے گئے ہیں ۔