وزیر ریلوے کی موبائل فون پر ٹرینوں کی ای ٹکٹنگ اور ٹائم ٹیبل سمیت تمام اطلاعات اور سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت
کراچی سے پشاور ہی نہیں ‘برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے،اکیسویں صدی میں ریل کے نظام کو انیسویں اور بیسویں صدی کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا، یہ صدی انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کی صدی ہے، ہمیں اپنے مسافروں کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنا ہونگی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
بدھ 8 فروری 2017 23:32
(جاری ہے)
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید، چیف کمرشل منیجرخالد خورشید کنور، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد رحمان سمیت دیگر ریلوے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلویز ایک قومی ادارہ ہے اور کروڑوں پاکستانیوں کو سفر اور مال برداری کی سہولت فراہم کرتاہے ، اب یہ وقت آجانا چاہیے کہ ریلوے کی ٹکٹ ریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن کی بجائے ہر کسی کے سمارٹ موبائل فون یا گلی محلے کی موبائل فون کی دوکانوں سے ہی خریدی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل پر بھی ای ٹکٹنگ اور ٹائم ٹیبل سمیت تمام اطلاعات اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔ کراچی سے پشاور ہی نہیں بلکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کا روضع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فول پروف طریقہ کار اپنانے میں عوام کی مشکلات کے ازالے کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا جائے۔(ار)مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.