سٹار بننے سے قبل مفت گنے کا جوس پلانیوالے کو مشین لیکر دینے کا وعدہ کیا تھا:شعیب اختر
محمد علی جمعرات 9 فروری 2017 02:00
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8فروری۔2017ء )قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اینٹری سے قبل مفت گنے کا جوس پلانے والے کو مشین لیکر دینے کا وعدہ کیا تھا۔
(جاری ہے)
ایک بھارتی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے شعیب اختر کاکہنا تھا کہ جوانی میں جب وہ مقامی کلب میں کرکٹ کھیلنے جاتے تھے تو واپسی پر گراؤنڈ کے باہر گنے کا رس نکالنے والا کھڑا ہوتا تھا،انہوں نے طارق نامی اس شخص کو کہا کہ اگر وہ ان کا دوست بن کر 50پیسے کا گنے کے جوس کا گلاس روز پلائے گا تو وہ سٹار بننے کے بعد اسے گنے کارس نکالنے والی مشین لے کر دیں گے ۔
شعیب اختر کے مطابق ایک ، دو دن تک اس گنے والے نے اسے لفٹ نہیں کروائی تاہم اس کے بعد روز انہیں گنے کا جوس پلانے لگا،قومی ٹیم میں اینٹری کے بعد وہ واپس گئے لیکن تب تک طارق کا انتقال ہوگیا تھا تاہم انہوں نے اس کے گھر والوں کی ہر ممکن مدد کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.