گورنمنٹ سکولوں میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر اساتذہ کو نوٹسز جاری

جمعرات 9 فروری 2017 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے سینکڑوں اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں اور ان سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا ہے ان اساتذہغ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی اطلاع کے اپنی ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں مگر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں