خیرپور عدالت نی13ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:00

سکھر۔ 9فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) فورتھ جوڈیشل مجسٹریٹ خیرپور بہاد رعلی مہیسر کی عدالت نے ٹنڈومستی تھانہ کے ایک کیس میںجوابدار شریف،ارباب، شاہنواز، شاہ بیگ، وحید ، نوید ، علی بخش ، نذر محمد، زمان، ممتاز، محمد بخش اور غلام علی چانڈیو ، حمید لوہر ، عبدالخالق کیخلاف سیکشن 87/88کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے اور انکی ملکیت ضبط کرنیکا حکم دیا ہے۔