شمالی اور وسطی چین کے بعض علاقے منگل کو پھر سے کہر آلود دھند کی لپیٹ میں آجائیں گے ، وزارت تحفظ ماحولیات کا انتباہ

پیر 13 فروری 2017 15:20

شمالی اور وسطی چین کے بعض علاقے منگل کو پھر سے کہر آلود دھند کی لپیٹ ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وزارت تحفظ ماحولیات نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ منگل کو شمالی اور وسطی چین کے بعض حصوں میں کہر آلود دھند چھائی رہے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق ہیبی ، شان شی ، شنڈونگ اور ہینان صوبوں کے علاوہ بیجنگ اور تیانجن میں کہر آلود دھند دوبارہ چھا جائے گی اور توقع ہے کہ سرد لہر کے آنے کے بعد یہ جمعرات کو چھٹ جائے گی تاہم وزارت نے کہا کہ فضائی آلودگی ہفتے کو دوبارہ عود سکتی ہے تاہم امید ہے کہ یہ حالات بہتر ہونے کے پیش نظر آئندہ منگل کو دوبارہ چھٹ جائے گی ۔

آلودگی کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کے باوجود موسم سرما میں شمالی چین میں کہر آلود دھند کے چھانے میں اضافہ معمول بن گیا ہے ۔ موسم سرما میں سرد موسم اور کوئلہ جلانے کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوجاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :