اورکزئی ایجنسی میں پک اپ گاڑی پر فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

پیر 13 فروری 2017 20:21

ہنگو۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) اورکزئی ایجنسی میں پک اپ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میںدو افراد جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پک اپ گاڑی لوئر اورکزئی کے علاقہ شیخان میں ایک جرگے سے واپس آرہی تھی کہ اسی دوران سنٹرل اورکزئی کے علاقہ اوٹ میلہ کے مقام پر پہلے سے موجود نا معلوم افراد نے پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد وکیل اور محمد افضل موقع ہر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد محمد جاوید اور ثاقب زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعہ زاتی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی جگہ پر تین افراد کوقتل جبکہ تین افرادکو زخمی کر دیا گیا تھا ۔پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :