کوئٹہ، معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ
پیر 13 فروری 2017 23:29
(جاری ہے)
یونیورسٹی کیمپس اور گرلز کالج باقاعدہ کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ نمل یو نیورسٹی کی جانب سے چائنیز زبان سکھانے سے متعلق کلاسز کا اجراء بھی بہت جلد کیا جائے گا۔ یہاں کے طلباء و طالبات ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں او مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ ڈی سی نے کہا کہ وہ ہر کام کو دل سے کرنے کے حامی ہیں اور جب کسی کام کا تہیہ کرتے ہیں تو دل سے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہت کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے گوادر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لئے متحد ہوجائیںاور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر ایک ڈپٹی کمشنر کچھ نہیں کر سکتا ۔عوام کا تعاون رہے گا تو ہم مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ عوامی خدمت پر وہ نہ تو کسی کے دباؤ میں آتے ہیں۔ اور نہ ہی اس حوالے سے سمجھوتہ کرتے ہیں۔تعلیم اور سماجی خدمت کے کاموں میں کوششیں ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ انہو ں نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ لائبریری کلچر کو فورغ دیں اور علم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔ طلباء کے لئے مزید اسکالرشپ کا اجراء کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طفیل احمد بلوچ کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں۔ بحیثیت ڈپٹی کمشنر انہو ں نے تعلیم کے فروغ کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔طفیل احمد بلوچ کے اعزاز میں گوادر یوتھ فورم کی جانب سے منعقدہ یہ پروگرام ایک اچھی روایت ہے۔ طفیل احمد بلوچ کی خدمات کا سلسلہ وسیع ہے۔ وہ ایک سرگرم اور علم دوست انسان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انکی کوششوں سے یونیورسٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے گھر کی دہلیز پر یونیورسٹی موجود ہے۔ ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چائیے اور تعلیم کو اپنا شعار بنانا چاہیے ۔ یوتھ فورم کے صدر برکت اللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ کی تعلیمی شعبے کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ گوادر یوتھ فورم کی جانب سے گرلز لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جسے طفیل احمد بلوچ کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انکے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران طفیل احمد بلوچ کی تعلیمی خدمات سے متعلق بڑی اسکرین پر پرزینٹیشن بھی پیش کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.