لاہور میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت ،ایسے واقعات میں ملوث اور سرپرستی کرنے والے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کاحکومت سے مطالبہ
منگل 14 فروری 2017 19:05
(جاری ہے)
قائد ملت نے لاہور میں خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے بہتر نتائج حاصل ہوئے لیکن ایک بار پھر اب چند روز سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں جن کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا۔ سی پیک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے ملک بھر کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تمام صوبوں کو برابری کے حقائق ملنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجالس پر ایف آئی آر درج کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگا کیوں کہ پاکستان میں ہر ایک شہری کو اظہار کی آزادی کا بنیادی حق حاصل ہے اور ہمیں پاکستان کا آئین اس کا حق دیتا ہے جبکہ قانون اور آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے۔شہید قیصر حسین چغتائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہید کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت اور دہشت سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور بھارت جو پاکستانی سرحدوں پر آئے روز فائرنگ کے واقعات کر کے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے وہ کبھی بھی اس حرکت میں کامیاب نہیں ہوگا۔ملک میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو چاہیے کے اس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائے کیوں کہ اختیارات اور حقائق صوبوں کی مردم شماری پر ہی انحصار کرتے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علما کونسل سید ناظر عباس نقوی، صوبائی نائب صدر مدد علی رند، ضلعی صدر سانگھڑ اکبر حسین چغتائی، ضلعی چیئرمین خادم حسین رند، غلام مرتضیٰ جونیجو، ذوالفقار روشن، عابد رسول ہاشمی، مولانا ظہیر عباس ساجدی، غلام محمد ساند و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.