جہانیاں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی‘کالعدم تنظیم کے6دہشت گرد ہلاک4فرارہوگئے-پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن درجنوں مشکو ک افراد گرفتار-سی سی ٹی وی کیمرے سے شناخت کیئے جانے والے سانحہ اسمبلی ہال چوک کے2سہولت کاروں کی تلاش جاری
میاں محمد ندیم جمعرات 16 فروری 2017 11:03
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 فروری۔2017ء) خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع خانیوال کے علاقے جہانیاں کے چک نمبر 98/10 آر میں چھاپہ مارا تاہم مبینہ ملزمان نے پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں 6 مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 4ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس ادارے کے دفاتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور نقشے برآمد ہونے کا دعوی بھی کیا گیا جبکہ ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ملتان کی ٹیم نے مبینہ طور پر جماعت الحرار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خانیوال کے چک/10 98 آر میں 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ،جبکہ انکے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب سیالکوٹ کے قریب پسرور میں رینجرزاور پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 6افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا ۔سیالکوٹ میںہی ایک اور کارروائی میں دوران تلاشی مسافر کے قبضے سے گولیوں سے بھرا ہوا بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک مسافرکی تلاشی لاری اڈا انتظامیہ کی جانب سے لی گئی ہے۔تلاشی کے دوران بیگ سے کلاشنکوف کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لاری اڈا سے 4 مشتبہ افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ منڈی بہاﺅالدین میں پولیس اورسی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن میں 73مشتبہ افراد کو زیرحراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کیاگیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ادھرمعتبرذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ اسمبلی ہال چوک کے گرفتار کیئے جانے والے سہولت کار سے حساس اداروں کو انتہائی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر جنوبی پنجاب کے کچھ شہروں میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں -سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے شناخت کیئے جانے والے سانحہ اسمبلی ہال چوک کے دو سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی خفیہ اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے جنہیں پاک فوج کی مدد بھی حاصل ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.