چیئرمین سینیٹ نے عابد شیر علی کی وزارت دفاع سے فارغ 21 ٹرینی ملازمین کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باجود 6 سینیٹرز کا اس حوالے سے توجہ دلائو نوٹس قائمہ کمیٹی دفاع کے سپرد کر دیا
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت ملازمین کوامتحان میں فیل ہونے پرقواعد کے مطابق برطرف کیا گیا ، وزیر مملکت یہ کیسے ممکن ہے کہ بلوچستان کے تمام 18 ملازمین نالائق نکلیں اور امتحان پاس نہ کر سکیں،رضاربانی کے ریمارکس
جمعرات 16 فروری 2017 21:40
(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی سارے معاملے کا جائزہ لے اور دوبارہ امتحانی عمل کی شفافیت کی بھی نگرانی کرے۔
جمعرات کو بلوچستان کے 21 ملازمین کی برطرفی بارے سینیٹرز جہانزیب جمالدینی ‘ دائود اچکزئی ‘ محمد یوسف ‘ سعید مندوخیل اور شاہی سید نے توجہ دلائو نوٹس پیش کیا۔ توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ یہ سارے بلوچستان سے نہیں ہیں۔ 3 کا تعلق پنجاب سے ہے۔ یہ امتحان میں فیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے نکالا گیا۔ سیکرٹری دفاع نے ایک بار پھر چانس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اور امتحان لیا جائے گا اگر پاس کر لیا تو بحال کر دیا جائے گا۔ تمام صوبے پاکستان کے ہیں اور صوبائی ایشو نہیں ہے اگر کوئی فیل ہو جائے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ معاملہ قائمہ کمیٹی دفاع کے حوالے کیا جائے گا۔ کمیٹی جائزہ لے گی۔ …(رانا+ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.