’’پودا ‘‘کا یورپی یونین وفد اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے تقریب کا اہتمام
جمعرات 16 فروری 2017 21:44
(جاری ہے)
انہوں نے تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی کھلاڑی عورتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پودا کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پروین اشرف نے ’’کھیلوں میں خواتین‘‘ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل عورتوں میں اعتماد سازی اور با اختیاری کے ذریعہ کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی قوت کو بڑھاتی ہیں لیکن پاکستانی خواتین اور خاص طور پر کھیلوںمیں لڑکیوں کے لیے ایک اہم چیلنج یہ ہے کہ ان کو کھیلوں کی سہولیات میسر نہیں۔
ڈاکٹر پروین اشرف نے عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ برائے 2015ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صنفی امتیاز کے حوالے سے پاکستان کا 145 ممالک میں سے 144 نمبر ہے حالانکہ پاکستان کے آئین کے مطابق مرد اور عورت برابر کے شہری ہیں۔ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 25(2) میں لکھا ہے کہ جنس کی بنیاد پر کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 34 قومی دھارے میں خواتین کی مکمل شرکت کی یقین دہانی کرواتا ہے، اب یہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑکیوں کے کھیلنے کے حق کو تسلیم کرے اور ان کو کھیل کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول دینے کی حمایت جاری رکھے ۔ دیگر نمایاں مقررین میںڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹروقار احمد، قومی چیمپئن بیڈ منٹن معصومہ اعجاز اور کھیلوں میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر پروفیسر عبد الوحید مغل شامل تھے۔ پاکستانی کھلاڑی عورتوں کوخراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نوجوان تیراک ایشل یاسر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن اورمحفوظ ہے اور کھلاڑی خواتین ملک وقوم کے لئے فخر کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ نیشنل ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی رفعت مسعود نے بات کرتے ہوئے کہ کہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ کھیلنا عورتوں اور لڑکیوں کے لئے ممنوع تھا اور کھیلوں سے منسلک عورتوں کی تعداد معمولی تھی لیکن عورتوں کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے اب حالات میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن ہمیں مزید اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مواقع کھلاڑی عورتوں کو میسر ہوں تاکہ وہ محنت اور لگن سے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک نمایاں تعدا د نے اپنی اپنی آب بیتیاں پیش کیں اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ کھیلنے کا حق حاصل کرنے کے لئے ان کو کن کن مشکلات کا سامنا رہا اور کس طرح ان مشکلات پر قابوپا کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کھیلنے کے حق کے لئے گھر سے لے کر معاشرے تک امتیازی سلوک کا سامنا کیا ۔ اس سفر میں ان کی استقامت، محنت اور مستقل مزاجی نے کامیابی حاصل کرنے میں ان کی مدد کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.