وزیراعظم کا دہشتگردوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرکے قلع قمع کرنے کا حکم
دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے ،گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں ، متحد رہ کرملک دشمن عناصرسے لڑنے کا وقت ہے،ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کیساتھ ختم ہوگی نوازشریف کا سیہون شریف میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب ، دہشتگردوں کو ہرجگہ سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مار ڈالنے کافیصلہ
جمعہ 17 فروری 2017 17:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں،یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کیساتھ ختم ہوگی،جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا اور مار ڈالا جائے گا۔ وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں تک پہنچنا ناگزیر ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں ختم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.