چند ملین رقم کی خاطر ریلویز انتظامیہ اپنے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی برداشت نہیں کر سکتی‘محمد جاوید انور
ڈراپ لین پر سواریاں اتارنے والے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے چالان روک دئے جائیںاگر وہ ڈراپ لین میں غیر قانونی طور پر گاڑی زیادہ دیر تک پارک نہیں کر رہے ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز
جمعہ 17 فروری 2017 22:00
(جاری ہے)
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انورکا کہنا تھا کہ چند ملین رقم کی خاطر ریلویز انتظامیہ اپنے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے اس سلسلے میں ریلوے حکام اور ریلوے پولیس کے ذمہ داران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔ اور انہوں نے کہا کہ ڈراپ لین پر سواریاں اتارنے والے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے چالان روک دئے جائیںاگر وہ ڈراپ لین میں غیر قانونی طور پر گاڑی زیادہ دیر تک پارک نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںمسافروں اور ڈرائیوروں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایات جاری کیں کہ ایس اوپیز پر عملدرآمدنہیں ہورہا تو ٹھیکہ منسوخ کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ریلوے پولیس کے حکام کوہدایت کی کہ ڈراپ لین کے صرف مسافروں کو ڈراپ کرنے کے لئے استعمال کو یقینی بنائیں اور اس امر پر نظر رکھیں کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی نہ کی جائے ۔انہوں نے اس حوالے سے کیمروں کے استعمال کی بھی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.