پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے کامیاب آپریشن میں 80 فیصد دہشت گردوں کاصفایاکردیاگیا، باقی ماندہ 20 فیصد دہشت چھپ گئے ہیں اوربزدلانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں،گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا تعزیتی جرگے سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ قوم کوسیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ان گنے چنے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔
گورنرنے پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے کردار کو سراہا اورکہاکہ پوری قوم ان کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔ انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔گورنر نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف کامیابیوںکو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف عزائم کمزور نہیں ہوں گے۔تقریب میں سپاہی زرسید شہید، سپاہی یاسرشہید اور سپاہی تاج عالم شہید کے ورثاء میں 30 ،30 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں حوالدار شاہ روم، سپاہی شیراز اور سپاہی حیات کے ورثاء میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے۔ گورنر نے شہداء کے ورثاء میں بطور خاصہ دار ملازمت کے تقررنامے بھی تقسیم کئے اورشہداء کے بچوں کی کفالت کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے گورنر کو مہمندایجنسی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹافدا وزیر اور ملٹری سیکرٹری کرنل شاہد بھی گورنرکے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.