بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان کے اعزازیہ کا تعین جلد کر دیا جائے گا‘رانا ثناء اللہ خاں
لوکل گورنمنٹ فنڈز 17 ارب روپے سے بڑھا کر 43.2 ارب روپے کردیئے، بلدیاتی نمائندگان کو حقیقی پذیرائی عوام کی خدمت سے ملے گی نہ کہ اختیارات کی کھینچا تانی سے‘صوبائی وزیر قانون
ہفتہ 18 فروری 2017 00:01
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ محمد نعیم الحق بھی موجود تھے۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ انھیں حقیقی پذیرائی عوام کی خدمت سے ملے گی نہ کہ سہولیات اور اختیارات کی کھینچا تانی سے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں میگا پرا جیکٹس کی حد تک تو قابل ذکر کام ہوا ہے تاہم گلی محلہ کی ترقی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف حکومت نے عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو شہر ی و دیہی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کوبیور کریسی کی مداخلت کے بغیر مقامی ضرورت کی بنیاد پر شفاف انداز میں فنڈز خرچ کرنے کی آزادی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ جب عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا تو یقینا اسکے اثرات ملکی سطح پر بھی مرتب ہونگے۔بلدیاتی نمائندے اپنے حلقہ میں تجاوزات ، غذائی ملاوٹ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور خطرناک اشیاء کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھنے کے پابند ہونگے۔ وزیر قانون نے کہا کہ میئر، ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ اینڈ میونسپل کارپوزیشنز کے چیئر مین اور وائس چیئر مین منتخب ہونے پر یونین کونسلزکے چیئر مین اپنی بنیادی انتخابی سیٹ برقرار رکھ سکیںگے۔آخر میں انھوں نے بلدیاتی نمائند وں کی استعداد کارمیں اضافے کے سلسلہ میں کامیاب کورس کے انعقاد پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں رانا ثناء اللہ خاں نے کور س کے اختتام پر شرکاء کورس میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.