بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) سے شروع ہوگا

منگل 21 فروری 2017 12:31

پونے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے پونے میں شروع ہوگا شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی ،ْ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :