وزیراعلی خیبرپختونخوا کاتیمر گرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے اہم منصوبے کو مرحلہ وار عملی جامہ پہنانے کاحکم
اب وقت آگیا ہم اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف توجہ دیں نئی یونیورسٹیوں کا قیام ہی قوم کی ترقی کا ضامن ہے ،پرویزخٹک
منگل 21 فروری 2017 20:11
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کالج کی اراضی خریدنے اور عملے کی بھرتی کے لئے پلان پر نظر ثانی اور یہ سکیم مرحلہ وار دو سے تین سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کرنا صوبے کے محدود مالی وسائل اور علاقے کی تعلیمی و طبی ضروریات کے پیش نظر ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس مقصد کے لئے گورنمنٹ گرلز کامرس کالج کی حالیہ مکمل شدہ نئی عمارت کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علاقے کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہر صورت میں ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف توجہ دیں نئی یونیورسٹیوں کا قیام ہی قوم کی ترقی کا ضامن ہے موجودہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کا نفاذ اسی مقصد کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ضمن میں کافی پیش رفت کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ معیار ی تعلیم کی بہتری اور طبی سہولیات میں اضافے کے لئے صوبے کے ہرضلع میں یونیورسٹی کیمپس اور فعال ہسپتال ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ہی ٰ تعلیم اور صحت کے بہترمواقع میسر آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.