کاشتکا ربندگوبھی کی بہتر پیداوا ر کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھا ل کریں‘ زرعی ماہرین

بدھ 22 فروری 2017 17:00

سلانوالی۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ز رعی ماہرین نے بند گوبھی کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ بند گوبھی کی بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھا ل کی جا ئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فصل کی بوائی کے شرو ع میں اسے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جا ئے بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جا ئے تا کہ بیج کو جمنے میں کسی دشوار ی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

انھوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی باقاعدگی سے کی جا ئے اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مر ے ہو ئے پو دے نظر آئیں تو انہیں نکا ل کر نئے پود ے لگا دیئے جائیں ا س کے علاو ہ زر عی ماہرین کی مشاورت سے کھادو ں کا استعمال کیا جا ئے تا کہ فصل کی بڑھوتر ی یقینی ہوسکے ۔