پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتا ہے‘ طبی ماہرین

بدھ 22 فروری 2017 17:00

سلانوالی۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہیں بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پیاز کا استعمال ہیضہ سے موثر طور پر بچاتا ہے اور دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ بلغم سے چھٹکار ا اور کھانسی سے نجا ت کیلئے بھی پیاز نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق پیا ز ایک پیشا ب آور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت آتا ہے اورا س کا استعمال بواسیرمیں بھی کمی لاتاہے۔علاوہ ازیںدانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں۔