انسانوں کی طرح پودوں کی نشوونما کیلئے پانی ضروری ہے‘ماہرین

بدھ 22 فروری 2017 17:00

سلانوالی۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ انسانوں کی طرح پودوں کی نشوونما کیلئے بھی پانی انتہائی ضروری ہے۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم جس بھی قسم کی خوراک کھائیں اس کیلئے پانی کی ایک خصوصی مقدار درکار ہوتی ہے جس کا انحصار پیداوار کی جگہ اورپانی کے مقامی وسائل پر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مثا ل کے طور پر ایک آلو کو25لیٹر‘ سیب کو 70لیٹر پانی درکار ہے جبکہ سب سے زیاد ہ گوش کا برگرہے جسے 2400لیٹر پانی درکار ہوتاہے۔ اگر دن میں ایک شخص 2سے 5لیٹر پانی پیئے پھر بھی ا س کے علاو ہ بہت زیاد ہ پانی استعمال ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کلوگرام گندم پیداکرنے کیلئے 1500لیٹرپانی ایک کلوگرام گوشت کیلئے 15000ہزار لیٹر پانی درکارہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :