ھنگو،ٹل پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ وراکٹ گولے برآمد کرلئے
بدھ 22 فروری 2017 17:27
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹل شوکت خان اور ایس ایچ او ٹل نے برآمد شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی خصوصی ہدایت پر کئی دنوں سے جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 25ملزمان سمیت45مشتبہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدارمیںاسلحہ و راکٹ گولے برآمد کئے۔
اسلحہ میں 9عدد راکٹ گولے،5عدد کلاشنکوف،ایک عد دکلا کوف،6عدد پستول،8عدد رائفل،4بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے دوران وی وی ایس سم اور ائی وی ایس کے زریعے 243مشکوک گاڑیوں،40موٹر سائیکلوںاور210مشکوک افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ڈی ایس پی شوکت خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور علاقائی امن کے دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.