حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
بدھ 22 فروری 2017 19:12
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹااورترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھریں- ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والی اشرافیہ کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔ایسے عناصر کی بلاجواز تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اورٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوٹ مار، اقربا پروری اور سفارش کے کلچر کو دفن کر دیا ہے اورکوئی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہعوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزیر اقبال چنڑ، رانا محمد افضل خان ایم این اے،میاں فدا حسین وٹو ایم پی اے ،سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم اوردیگرشامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.