ْپیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام کی سابقہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے متحرک ہوگئی
پارٹی قیادت کی معاملے پر کل جماعتی کانفرنس کی طلبی کیلئے رابطوں کی ہدایت ‘ اپوزیشن حکومت سے آئینی ترمیم میں ردوبدل کیلئے دینی جماعتوں کے سامنے سرنڈر کرنے پر خائف ہوگئی ‘ ترمیم سے مذہب اور مسالک کے ممکنہ اخراج کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
جمعرات 23 فروری 2017 15:15
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی تمام جماعتیں بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ ایم کیو ایم اور دیگر قوم پرست جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کی سابقہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے ڈٹ گئی ہیں جبکہ حکومت نے دینی جماعتوں کی ناراضگی کے پیش نظر ترمیم سے مذہب اور مسالک کے الفاظ کو حذف کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے ترمیم کا نیا مسودہ تیار کیا ہے۔
مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت 2018 میں نئی حکومت کے آنے پر فوجی عدالتیں بھی ختم ہوجائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس مسودے کو مسترد کرتے ہوئے سابقہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے سرگرم ہوگئی بائیں بازو کی تمام جماعتیں پہلے ہی سے اپوزیشن کی ہمنوا ہیں اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے کل جماعتی کانفرنس کے لئے پارٹی قیادت کی مشاورت سے سیاسی دینی و قوم پرست جماعتوں ‘ وکلاء تنظیموں سے رابطوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ چیدہ چیدہ جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا اس حوالے سے پس پردہ رابطے کرنے والوں کی کوششیں بھی بار آور ثابت ہوئی ہیں۔ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے نام پر سیاسی جماعتوں کی اکثریت فوجی عدالتوں کے قیام کی سابقہ آئینی ترمیم پر متفق ہوگئی ہیں اس ترمیم کے اصل مسودے کو پارلیمنٹ میں لانے پر دو تہائی اکثریت سے اسے منظور کرلیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.