ْسندھ حکومت نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،شہلا رضا
شہدا کے ورثاء کو 2 لاکھ سی3 لاکھ روپے دیے جاتے تھے جو اب بڑھا کر20 لاکھ روپے کردیئے گئے ہیں،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 23 فروری 2017 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات جمعرات کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔
اس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،بی ایم جی کے وائس چیئرمین ہارون فاروقی،کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومروسابق صدور اے کیو خلیل ، عبداللہ ذکی، چیئرپرسن وومن انٹرپرینور سب کمیٹی درِ شہوار نثار، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے’’ مائی کراچی‘‘ محمد ادریس اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔شہلا رضا نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ میں بہترین قوانین نافذ کئے جا چکے ہیں جن میں گھریلو تشدد، کم عمری کی شادی، کم عمر بچوں سے مشقت اور کام کے مقام پر ہراساں کرنے کے خلاف حال ہی میں قانون سازی کرکے انہیں نافذ کیا جا چکا ہے، ہم یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبے بھر میں واٹر مینجمنٹ،صحت اور تعلیم کے امور کو بہتر بنانے پر بھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کراچی میںجاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بھر میں مجموعی طور پر بیک وقت25 ترقیاتی منصبوں پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی والوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے تاہم سندھ حکومت عوام کی مشکلات کوکم سے کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جلد از جلد ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کراچی کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے مستقل بنیاد پر ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ جس وقت کراچی میں حالات خراب تھے کراچی چیمبر نے ایسے حالات میں نمائش کا انعقاد جاری رکھا جو کراچی چیمبر کو ایک سچا پاکستانی بناتا ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے برطانوی دور کی150 سال پرانے متروک پولیس ایکٹ1861 کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایکٹ موجود ہ دور میں کارگر نہیں لہٰذا اسے نئے پولیس ایکٹ سے تبدیل کیا جائے۔انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مشرف دور میں پولیس ایکٹ 1861کو پولیس آرڈر 2002سے تبدیل کیا گیا جس میں بھی بعض خامیاں تو ضرور تھیں لیکن وہ پھر بھی بہتر تھا،بدقسمتی سے اس پولیس آرڈر کودوبارہ پولیس ایکٹ 1861سے بدل دیا گیا جس سے پولیس کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔پولیس ایکٹ1861کو بحال کرنے کے بجائے حکومت کو چند ترامیم کے ساتھ پولیس آرڈر 2002 کو جاری رکھنا چاہیے تھا جس میں صرف بعض خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت تھی۔ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ پچھلے تین سالوں میں حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال دوبارہ خراب ہونا شروع ہو گئی ہے جو تاجر وصنعتکار برادری کے لیے واقعی تشویشناک ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر نے 2004 سے ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش میں شرکت اور مستقل حمایت پر شہلا رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اس سال بھی 7 تا 9 اپریل 2017 کو ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ اجلاس کے دوران جمعرات کے روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے شہداء جن میں سینئر بی ایم جین معظم حیات پراچہ بھی شہید ہوئے ان سب کی مغفرت کے لئے دعاکی گئی۔#مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.