تحریک انصاف نے دارالحکومت کے مقامی حکومتی کا ترمیمی ایکٹ کا بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا، میٹروپولیٹن کاپوریشن کی مالی خود مختاری کا مطالبہ
اسلام آباد کا نوکریوں میں کوٹہ بھی ہم نے حکومت سے مانگا ہوا ہے،مئیر سے میری ملاقات کم ہوتی ہے وہ خاص کاموں میں مصروف رہتے ہیں، اسد عمر
جمعہ 24 فروری 2017 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بل کا مقصد ہے کہ مئیر و ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لئے ون ووٹ ون ممبر کے تحت الگ الگ ووٹ دیئے جائیں ۔
چیئرمین براہ راست مئیر اور ڈپٹی مئیر کا الیکشن لڑ سکے گا۔ ترمیمی بل کے مطابق چئیرمین، ڈپٹی مئیر اور مئیر کا میٹروپولیٹن کا منتخب رکن ہونا ضروری ہوگا۔مئیر اور ڈپٹی کا انتخاب چئیرمین، وائس چئیرمین اور کونسلرز کریں گے۔ترمیمی مسودہ میں 15 ترامیم اور دوسرے اور چوتھے شیڈول میں ترمیم شامل ہیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور یونین کونسلز میں مالی وسائل کی تقسیم کا فارمولا کیپٹل فنانس کمیشن طے کرے گا۔جبکہ عام انتخابات سے قبل بلدیاتی حکومت کو تحلیل نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے اعلان کے بعد کوئی نئی ترقیاتی اسکیم جاری نہیں ہوگی۔آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت عوام کو انکے صحیح حقوق ملیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارگردگی سے کوئی مطمئن نہیں ہیں۔سی ڈی ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ مئیر سے میری ملاقات کم ہوتی ہے وہ خاص کاموں میں بزی رہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۔اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بورڈ اور کمیشن کو نکال دیا جائے۔عوام کا براہ راست رابطہ یونین کونسل تک ہے تو انکے اختیارات بڑھانے کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کیپٹل فنانس کمیشن کے نام سے ایک باڈی بنائی جائے جو مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کرے ۔جس طرح این ایف سی ہے اس طرح اسلام آباد کے تمام علاقوں میں بھی وسائل کی تقسیم ہو۔سروسز پر ٹیکس میٹروپولیٹن کے پاس آنا چاہئیے۔اس وقت وسائل کی بے تحاشہ کمی ہے ۔اور تمام اختیارات مئیر کے پاس ہیں۔جبکہ منتخب ہوکر چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز آئے ہیں انکے اختیارات کم ہوگئے ہیں۔بی پی ایس 4 تک کی نوکریاں صرف مقامی شہریوں کو ملنی چاہئیں۔اسلام آباد کا نوکریوں میں کوٹہ بھی ہم نے حکومت سے مانگا ہوا ہے۔ انہوں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب تک عوام با اختیار نہ ہوں جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔دو شاہی خاندان ہیں اور وہ تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔عوام کو اپنا پیسہ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے لگانے کا موقعہ ملنا چاہئیے۔اسلام آباد کے نوکریوں میں کوٹہ کے لیئے ہم باقاعدہ مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ ہم سی ڈی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ریاست لوگوں کی زمین جبری نہیں لے سکتی۔طارق فضل چوہدری کہتے ہیں کہ لوگ خوشی سے اپنی زمین سی ڈی اے کو دیتے ہیں۔حکومت اپنی مرضی کے کام کے لئے پورا زور لگادیتی ہے۔سی ڈی اے ایکٹ کو استعمال کرکے اسلام آباد کے سیاستدان ارب پتی اور آفسران کروڑ پتی بن چکے ہیں ۔(ع ع )متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.