صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے ،پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے، ہمیں ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو، پنجاب کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 24 فروری 2017 20:27
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور صاف پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے۔ ہمیں ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن نے یقین دہانی کرائی کہ جرمن کمپنی پنجاب حکومت کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میںہرممکن معاونت کرے گی اور مفادعامہ کے اس اہم پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔چیئرمین صاف پانی کمپنی سائوتھ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی سائوتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نارتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.